باکو ۔ 15 اکتوبر (ملت +اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہفتہ کو باکو میں فخر خیابان کا دورہ کیا اور آذربائیجان کے سابق صدر حیدر علیوف کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔وزیر اعظم نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر آزربائیجان کا تین روزہ دورہ کیا۔وزیر اعظم نے باکو میں اپنے قیام کے دوران شہید لار خیابانی کا بھی دورہ کیا اور آذر بائیجان کی تحریک آزادی کی جدوجہد میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
خبرنامہ
وزیر اعظم کا دورہ فخر خیابان
