اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے روس میں ٹرین دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نے سینٹ پیٹرز برگ میں میٹرو اسٹیشن پر دھماکے کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ سینٹ پیٹرز برگ میں ٹرین اسٹیشن پر دھماکے سے 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
خبرنامہ
وزیر اعظم کا روس میں ٹرین دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
