خبرنامہ

وزیر اعظم کی جلسے سے خطاب کیلئے اسٹیج پر آمد، کارکنوں کا پر جوش نعروں سے استقبال

ٹھٹھہ (ملت + آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف جلسے سے خطاب کرنے اسٹیج پر آئے تو کارکنوں نے ان کا پر جوش نعروں سے استقبال کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کو علاقے کی روایتی اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی گئی۔ جمعرات کو وزیر اعظم نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے جلسہ عام سے اسٹیج پر آئے تو کارکنوں نے ان کا پر جوش نعروں سے استقبال کیا۔ کارکنوں نے شیر آیا ‘ شیر آیا کے نعرے لگائے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نوا زشریف کو علاقے کی روایتی اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی گئی۔ ۔۔۔(رانا)