شیخوپورہ (ملت آن لائن + آئی این پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک کو ایک پڑھا لکھا ‘ روشن پاکستان بنائیں گے ‘ اعلیٰ تعلیم کا حصول مستقبل میں ملک و قوم کی ترقی کیلئے ضروری ہے ‘ حکومت نے میرٹ کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا‘ اساتذہ کی بھرتی میں میرٹ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ہفتہ کو شیخوپورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کا حصول مستقبل میں ملک و قوم کی ترقی کیلئے ضروری ہے۔ فنی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وفاقی حکومت نے تعلیم کے شعبے میں تاریخی اقدامات کئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے میر ٹ کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا۔ اساتذہ کی بھرتی میں میرٹ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک کو ایک پڑ ھا لکھا ‘ روشن پاکستان بنائیں گے۔
خبرنامہ
وزیر اعظم کی قیادت میں ملک کو پڑھا لکھا ‘ روشن پاکستان بنائیں گے
