وزیر اعظم کی پیر کو اقوام متحدہ اجلاس کیلئے روانگی
وزیر اعظم متعدد عالمی رہنماوں اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات کریں گے
اسلام آباد (آ ئی این پی ملت آن لائن ) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں اجلاس میں کل پیرسے پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے،وزیر اعظم شاہد خاقان متعدد عالمی رہنماؤں اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات کریں گے۔ دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر متعدد عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقاتیں اور خارجہ تعلقات کونسل سے خطاب بھی کریں گے ۔ وزیر اعظم امریکہ پاکستان بزنس کونسل اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے بھی بات چیت کریں گے۔اس موقع پر اسلامی تعاون تنظیم کے جموں وکشمیر کے بارے میں رابطہ گروپ کا اجلاس بھی ہوگا۔
…………
پاک بھارت آبی تنازع حل کرنے کے لئے ایک بھی رائے پر اتفاق نہ ہوسکا
مطابق ورلڈ بینک نے انڈس واٹرتریٹی معاہدے سے متعلق اجلاسوں پر بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری سطح مذاکرات کا دور 14 اور 15 ستمبر کو واشنگٹن میں ہوا جس میں کشن گنگا، رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ کی تعمیر سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک سمیت عالمی بینک نے بھی مذاکرات کو سراہا اور معاہدے کے تحفظ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
عالمی بینک نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ پاک بھارت آبی تنازعے کے حل کے حوالے سے ہونے والے اب تک کے تمام اجلاسوں میں پیش کئی گئی کسی بھی ایک رائے پر اتفاق نہیں ہوسکا تاہم عالمی بینک آبی تنازع کو پرامن انداز میں حل کے لئے کام جاری رکھے گا اور مسئلے کے حل کے لئے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت غیر جانبدارانہ اور شفافیت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہے گا۔