خبرنامہ

وزیر اعظم کے اعلان کردہ ترقیاتی پروگراموں کی تکمیل سے صوبہ سندھ کے پسماندہ علاقوں کی تقدیر بدل جائے گی،

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ خلیق انصاری نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے ترقیاتی فنڈز کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں۔ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ٹھٹھہ،سجاول اور دیگر علاقوں کی خستہ حالی کو دیکھ کر بہت پریشان ہوئے اور ان کے دریافت کرنے پر انہیں بتایا گیا کہ مذکورہ پسماندہ علاقوں کے ترقیاتی فنڈز کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں جس پر انہوں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوبے کے ترقیاتی کام ترجیح بنیادوں پر کرائیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ٹھٹھہ،سجاول اور دیگر علاقوں کو گیس کی فراہمی کے لئے 110 کروڑ روپے، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے 20 بیس کروڑ روپے، 5 سو بستروں کے ہسپتال ، ہیلتھ کارڑ اور سڑکووں کی تعمیر سمیت کئی ترقتاتی کام شروع کرانے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ مذکورہ پروگراموں کی تکمیل سے صوبہ سندھ کے پسماندہ علاقوں کی تقدیر بدل جائے گی۔