بیجنگ (ملت + آئی این پی) خارجہ امور سے متعلق وزیر اعظم کے خصوصی معاون سید طارق فاطمی نے بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ مسٹر وانگ یی سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران طرفین نے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی پوری رینج کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ یہ بات جمعرات کو یہاں سرکاری طورپر بتائی گئی ہے ، جن امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں سی پیک ، اقتصادی تعاون ، دفاع ، انسداد دہشتگردی ، ایس سی او ، کلچر ، تعلیم اور عوامی سطح پر رابطے شامل ہیں ، اقوام متحدہ سمیت کثیر الجہتی فورموں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، پاکستان نے جوہری سپلائرز گروپ (این ایس جی ) کی اپنی رکنیت کیلئے اپنی مضبوط سند اعتبار کے بارے میں بھی چین کو آگاہ کیا ، خصوصی معاون اور ان کے چینی ہم منصب نے کشمیر ، افغانستان اور بحیرہ جنوبی چین سمیت علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ۔سید طارق فاطمی نے چینی وزیر خارجہ کو بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا ، طرفین نے دونوں ممالک کے باہمی مفادات کیلئے تمام شعبوں میں تعاون مزید مستحکم بنانے سے بھی اتفاق کیا ۔
خبرنامہ
وزیر اعظم کے خصوصی معاون کی بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات
