اسلام آباد (ملت + اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما بھون داس نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے بیان کہ صوبائی حکومت سندھ کے عوام کے لیے کام کرے یا نہ کرے ہم کریں گے‘ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ریڈیو پوکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دورہ ٹھٹھہ سے صوبہ سندھ کے عوام میں احساس محرومی کا خاتمہ ہوا ہے ،کیوں کہ وہ اپنے علاقائی لیڈران کے جھوٹے وعدوں سے دل برداشتہ ہو چکے ہیں۔ بھون داس نے نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پانی،بجلی،گیس ،سڑکوں کی تعمیر اور صحت کے بنیادی عوامی مسائل کو حل کرانے کا عندیہ دیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عوام سے کئے وعدوں کو پورا کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم صوبہ سندھ کے پسماندی علاقوں کو پنجاب کے ترقیاتی علاقوں کے برابر کھڑا کرنا چاہتے ہیں، سندھ کے عوام وزیر اعظم کو آئندہ انتخابات میں بھی کامیاب کرائیں گے۔
خبرنامہ
وزیر اعظم کے دورہ ٹھٹھہ سے سندھ کے عوام میں احساس محرومی کا خاتمہ ہوا ہے،بھون داس
