خبرنامہ

وزیر اعظم کے ویژن کے مطا بق 2018میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خا تمہ کر دیں گے،عابد شیر علی

فیصل آباد (ملت + آئی این پی) وزیر مملکت بجلی و پا نی عا بد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطا بق 2018میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خا تمہ کر دیں، انڈسڑیل ایریاز میں لوڈ شیڈنگ نہ ہو نے کے برابرہے، زیادہ لا ئن لا سسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ بھی زیادہ ہو گی، تحریک انصاف پا کستان کے اندر رہتے ہو ئے ملک دشمن کا کردار ادا کر رہی ہے، وہ اوئے توئے اور منفی سیاست سے ملک کے اداروں کی کردار کشی کر نے میں مصروف ہے، ان کے ہو تے ہو ئے کسی دوسرے دشمن کی ضرورت نہیں، ایسے لوگ ملک کے وفادار نہیں ہو سکتے، پی ٹی آئی فیس بک اور انٹر نیٹ کی سیاست کر رہی ہے، انکی اپنی کو ئی پا لیسی نہیں،پا نا مہ لیک سپر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شریف خاندان سے معا فی ما نگیں گے۔ وہ گزشتہ روز فیسکو ہیڈ کواٹر میں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 2011میں پا کستان بھر میں 12سے 16گھنٹے کی ظا لما نہ لوڈ شیڈنگ تھی جو ہمارے دورے حکو مت کے 2سال بعد صرف4سے6گھنٹے ہو ئی اور اب وزیر اعظم میاں نوا شریف کے حکم کے بعد مزید کم ہو گئی ۔ انڈسٹریل ایریاز میں زیرو لوڈ شیڈنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے ہوش و حواس کھو بیٹی ہے۔ خواجہ آصف کے فیصلے کے بعد کلین بولڈ ہو گئی ۔میں اب انہیں صرف یہی کہوں گا کہ کا لیہ اب تیرا کیا ہو گا ۔عوام اب منفی سیاست کر نے وا لوں کو پہچان چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعید الزمان صدیقی بہت اچھے انسان ہیں۔ انہوں نے مشرف دور میں پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھا یا تھا۔