خبرنامہ

وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت اڑھائی لاکھ افراد کو کارڈ دیں گے: محمد عثمان

سرگودھا۔18 اکتوبر(ملت + اے پی پی ) وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت ضلع سرگودھا میں تقریباً اڑھائی لاکھ افراد کو کارڈ جاری کئے جائیں گے ۔ اس سے وہ اپنا اور اپنے گھروالوں کا سالانہ تین لاکھ روپے تک مفت علاج کراسکیں گے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحصیل کوآرڈینیٹر مہر محمد عثمان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام ایک انقلابی عوامی منصوجہ ہے جس سے غریبوں کو صحت کی بہتر سہولیات مفت مہیا ہوں گی ۔تحصیل ساہیوال میں بھی 25 ہزار سے زائد لوگوں کو کارڈ جاری کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آخرمیں ہیلتھ انشورنس پروگرام کا افتتاح کردیا جائے گا۔