اسلام آباد (ملت + اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکی کے نائب وزرائے اعظم ویسی کیناک اور یلدرم ترگل ترکس سے وزیراعظم ہاؤس میں مشترکہ ملاقات کی اور پاکستان اور ترکی کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترکی کے نائب وزرائے اعظم نے پاکستان میں قلیل وقت میں اقتصادی استحکام کے لئے کامیابیوں پر وزیر خزانہ کو مبارکباد دی۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان اور ترکی کے درمیان سیاسی اور تاریخی قریبی تعلقات سے ہم آہنگ اور پہلے سے قریبی اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکی کے کاروبار دوست ٹیکسیشن نظام کی تعریف کرتے ہوئے ترکی کے تجربہ سے رہنمائی حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
خبرنامہ
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ترک نائب وزرائے اعظم ویسی کیناک اور یلدرم ترگل ترکس سے ملاقات
