اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) وزیر اخلہ چوہدری نثار نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ جس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ اور نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل نوید مختار شریک ہوئے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے جس پیشہ وارانہ مہارت، حب الوطنی اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔
خبرنامہ
وزیر داخلہ کا سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے اعزاز میں ظہرانہ
