خبرنامہ

وزیر داخلہ کو طیارہ حادثہ کی رپورٹ پیش

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی شناخت کے حوالے سے نادرا رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کردی گئی ، اب تک 35 ڈیڈ باڈیز ملی ہیں جن میں سے پانچ کی شناخت ہو سکی، ایک کی فنگر پرنٹس اور چار کی دیگر شواہد سے شناخت ہوئی ،بہت زیادہ جلنے کی وجہ سے بقیہ ڈیڈ باڈیز کی فنگر پرنٹنگ کے ذریعے شناخت ممکن نہیں ۔ نادرا رپورٹ وزیر داخلہ کو ریسکیو اور ریلیف صورتحال پر بھی مسلسل با خبر رکھا جا رہا ہے ۔ اب تک 23 باڈیز کو منتقل کیا جا چکا ہے۔ وزیر داخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہر ممکنہ مدد کی ہدایت کی ۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر پمز میں لواحقین کی رہنمائی اور سہولت کے لیے فیسیلیٹیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔