خبرنامہ

وزیر داخلہ کی دھرنا ختم کرانے کی آخری کوشش

وزیر داخلہ کی دھرنا ختم کرانے کی آخری کوشش
اسلام آباد: (ملت آن لائن)وزیر داخلہ احسن اقبال نے مذاکرات سے دھرنا ختم کرانے کی آخری کوشش کے لئے انتظامیہ کو آپریشن 24گھنٹوں کیلئے مؤخر کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کی سہولت اورامن و امان کے قیام کیلئے اپناکردار ادا کریں۔تحفظ ختم نبوت قانون پاس ہونا پارلیمنٹ کا تاریخی کارنامہ ہے ،قیامت تک کوئی اس میں تبدیلی نہیں لا سکے گا اس لیے اب دھرنے کا جواز نہیں رہا۔ ہفتے کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے مظاہرین سے مذاکرات کے ذریعہ دھرنا ختم کرانے کی آخری کوششکے طور پرانتظامیہ کو آپریشن 24 گھنٹے مؤخر کرنے کی ہدایت کی ہے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نیمذہبی رہنماؤں اور مشائخ کرام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر عوام کو تکلیف اور باہم خونریزی سے بچانا چاہیے ،ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانا قانونی تقاضا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت قانون پاس ہونا پارلیمنٹ کا تاریخی کارنامہ ہے ،قیامت تک کوئی اس میں تبدیلی نہیں لا سکے گا اس لیے اب دھرنے کا جواز نہیں رہا ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کا حق ہے کہ بھائی چارے اور امن کی فضا میں عید میلاد النبی پورے جوش و خروش سے منائے، ضد کا انجام جشن عید میلادالنبی کے ماحول کو کشیدہ کردے گا ۔