خبرنامہ

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کا معروف گلوکار اے نیئر کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔11 نومبر (ملت + اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے معروف گلوکار اے نیئر کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک باصلاحیت گلوکار تھے جنہوں نے گیت، ترانے اور غزل سمیت ہر طرح کے گیت گا کر پاکستان میں موسیقی کو فروغ دیا اور اپنے مداحوں کے دل موہ لئے۔ وزیر مملکت نے غمزدہ خاندان اور پسماندگان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔