خبرنامہ

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پروفاقی سیکرٹریٹ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات 53سکیشن افسروں کو اپنے بنیادی محکموں میں واپس بھجوانےکےاحکامات جاری کردیئے

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر وفاقی سیکرٹریٹ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات 53سکیشن افسروں کو اپنے بنیادی محکموں میں واپس بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیپوٹیش پر وفاقی سیکرٹریٹ میں تعینات 53 سیکشن افسروں کو ان کے محکموں میں واپس بھیج دیا گیا۔او ایم جی کامنرز کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر ڈیپوٹیشن پر تعینات171سیکشن افسروں کو پیرینٹس ڈیپارٹمنٹس واپس بھجوانا تھا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ذرائع کے مطابق مزید 118سیکشن افسروں کے تبادلوں کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں ۔