لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) وفاقی حکومت کا موٹروے پولیس میں ہزاروں بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کیمطابق موٹروے پولیس میں بھرتیوں کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سمری وزیراعظم کو بھجوادی ہے اور نواز شریف کی منظوری کے بعد 3 ہزار اسامیوں کا اشتہا ر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی ویز موٹرویز پولیس کی ریکوزیشن پر سمری بھجوائی گئی ہے اور امکان ہے کہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد رواں ماہ کے آخر تک بھر تیوں کو آغاز کیے جاسکتا ہے تاہم حتمی فیصلہ سمری کی منظوری کے بعد ہوگا ۔
خبرنامہ
وفاقی حکومت نے موٹروے پولیس میں ہزاروں بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا
