خبرنامہ

وفاقی حکومت کی ضرورتمند فنکاروں کیلئے نوے لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری

حکومت فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے سنجیدہ ، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر نا چاہتی ہے، فنکار ہمارا اثاثہ ہیں، وہ ملک اور بیروں ملک پاکستانی کلچراور پاکستان کاسافٹ امیج متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کر تے ہیں ،صدرمملکت کا سٹیئرنگ کمیٹی سے خطاب
اسلام آباد(ملت+آئی این پی) وفاقی حکومت آرٹسٹ ویلفیر فنڈ کی سٹیرنگ کمیٹی نے 34 ضرورت مند فنکاروں کیلئے 90 لاکھ روپے سے زائد گرانٹ کی منظوری دی جبکہ صدر مملکت ممنون حسین نے کہاکہ حکومت فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ ہے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر نا چاہتی ہے، فنکار ہمارا اثاثہ ہیں، وہ ملک اور بیروں ملک پاکستانی کلچراور پاکستان کاسافٹ امیج متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کر تے ہیں۔اس لیے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت نے کمیٹی بنائی ہے۔ جمعرات کوایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین کی سربراہی میں قائم کردہ وفاقی حکومت آرٹسٹ ویلفیر فنڈ کی سٹیرنگ کمیٹی کاپانچواں اجلاس منعقد ہواجس میں چونتیس ضرورت مند فنکاروں کے لیے نوے لاکھ روپے سے زائد گرانٹ کی منظوری دی ہے جو تمام صوبوں سے نمائندگی کرنے والے فنکاروں میں تقسیم کی جائے گی۔ صدر مملکت نے اس موقع پرکہا کہ فنکار ہمارا اثاثہ ہیں، وہ ملک اور بیروں ملک پاکستانی کلچراور پاکستان کاسافٹ امیج متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کر تے ہیں۔اس لیے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت نے کمیٹی بنائی ہے تاکہ ان کے مالی مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے اور ضرورت مند فنکاروں اور اداکاروں کی بروقت اوربلاتفریق مد د کی جا سکے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ حکومت فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ ہے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر نا چاہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ فنکار، شاعر اور مصنف ہماری ثقافت کے سفیر ہوتے ہیں اور اپنی ثقافت اجاگر کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس موقع پر سیکریٹری کابینہ ، سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری اطلاعات و نشریات کے علاوہ دیگر ممبران جن میں اصغر ندیم سید، اکرم دوست، عطاالحق قاسمی، مصطفی قریشی، شاہد شفیق، قوی خان ، سلمان علوی ، زیبا محمد علی اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر صدر مملکت نے زیبا محمد علی ، قوی خان، اصغر ندیم سید ، سلمان علوی اور مصطفی قریشی سمیت ایک اسٹیرنگ کمیٹی بنائی ہے جوثقافت کے شعبے میں درپیش مشکلات اور فنکاروں کے مسائل کو ازالہ کے لییقائم کردہ وفاقی حکومت آرٹسٹ ویلفیر فنڈ کی سٹیرنگ کمیٹی کو اپنی تجاویز دے گی۔