بنوں (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی اور وزیر مملکت وفاقی تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت بلیغ الرحمن 15مارچ کو بنوں یونیورسٹی میں بلڈڈونر سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد تقریب سے خطاب کرینگے اور گرین بنوں یونیورسٹی شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کرینگے اس سلسلے میں وفاقی وزرہ کے بنوں یونیورسٹی دورہ کے حوالے سے انتظامی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر سلطان محمود منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر اکیڈمیکس پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ورکس محمدریحان ، بلڈڈونر سوسائٹی کے چیف آرگنائرز پروفیسر یار محمد خان جانباز ،پبلک ریلیشن آفیسر بشیر احمد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس کو چیف آرگنائرز یار محمد خان جانباز نے بتایا کہ وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی اور وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمن کے دورہ بنوں یونیورسٹی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں تقریب کے بعد دونوں مہمان بنوں گرین یونیورسٹی شجرکاری مہم اور یونیورسٹی کے مختلف حصوں کا بھی معائنہ کرینگے وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی پر وفیسر ڈاکٹر سلطان محمود نے کہا کہ بنوں یونیورسٹی دکھی انسانیت کاموں کے ساتھ ساتھ معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے جامع منصوبہ بندی کے تحت ٹھوس اقدامات اُٹھارہی ہے بنوں کے سینکڑوں طلباء وطالبات کو کروڑوں روپے فری سکالرشپ اور لیپ ٹاپ کی فراہمی یونیورسٹی کی بہتر ین پالیسوں کا نتیجہ ہے لہذا اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ورفاقی اور صوبائی حکومتیں یونیورسٹی کے تدریسی اور انتظامی مسائل کے حل کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے
خبرنامہ
وفاقی وزرا 15مارچ کو بنوں یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب ، شجرکاری مہم کا افتتاح کرینگے
