اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے لگنے والے مجھ پر الزامات کا فیصلہ عدالت دے چکی ہے،میں نے نہ اپنے اثاثے چھپائے اور نہ ہی کسی آف شور کمپنی سے میرا تعلق ہے،میں کسی منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں ہوں۔جمعرات کو وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنے اوپر لگنے والے پانامہ لیکس درخواستوں میں الزام کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر لگے الزامات کا فیصلہ عدالت دے چکی ہے،مجھ پر لگائے گئے الزامات کسی متعلقہ فورم پر نہیں اٹھائے گئے ہیں،میرے خلاف چیئرمین سینیٹ کو کوئی ریفرنس نہیں بھجوایا گیا ہے،درخواست میں میرے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ہیں،درخواست میں میرے مبینہ بیان حلفی کوبنیاد بنایا گیا ہے،پرویزمشرف کے دور میں مجھ پر بیان حلفی زبردستی لکھوایا گیا تھا،اپنے اثاثے چھپائے اور نہ ہی کسی آف شور کمپنی سے تعلق ہے،کسی بھی منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں ہوں۔انہوں نے جواب میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میرے بیان حلفی کو ناقابل قبول قراردے چکی ہے۔
خبرنامہ
وفاقی وزیرخزانہ نے پانامہ لیکس درخواستوں میں الزام کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا
