خبرنامہ

وفاقی وزیرداخلہ کا رینجرز کی گاڑی الٹنے سے اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار

اسلام آباد(ملت + آئی این پی) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے رینجرز کی گاڑی الٹنے سے اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،حادثے سے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔جمعرات کو وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ رینجرز اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں،حادثے سے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔وزیرداخلہ نے جاں بحق اہلکاروں کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار اور صبر وجمیل کی دعا کی۔