خبرنامہ

وفاقی وزیر داخلہ سے سردار مہتاب کی ملاقات، ملکی صورتحال اور پی آئی اے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے وزیراعظم کے مشیر ہوا بازی سردار مہتاب نے ملاقات کی‘ ملاقات میں ملکی صورتحال اور پی آئی اے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے وزیراعظم کے مشیر ہوا بازی سردار مہتاب نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ پی آئی اے کی بحالی و ترقی حکومت کی اولین ترجیحہے۔ پی آئی اے میں کرپشن کے خلاف مربوط و منظم اقدامات کی ضرورت ہے۔ سردار مہتاب نے پی آئی اے کے بعض معاملات میں ایف آئی اے کو تفتیش میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ (ن غ)