اسلام آباد(ملت+آئی این پی)وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت نے آگاہ کیا ہے کہ 2012-13سے2015-16تک وفاق اور صوبوں نے تعلیم کے شعبہ میں کل 2557.8ارب خرچ کئے،2012-13میں وفاق اور صوبوں نے تعلیم کے شعبہ میں کل 520.05ارب،2013-14میں 606.8ارب،2014-15میں663.9ارب اور 2015-16 میں 767.9ارب خرچ کئے،تعلیم کے ڈی جی میں کم فیصد تخصیص کی وجہ کم مالی گنجائش ہے ۔وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے ایک دستاویزی رپورٹ میں آگاہ کیا کہ گذشتہ 3برسوں کے دوران اور صوبوں کی جانب سے تعلیم کے شعبہ کیلئے کل 2556.8ارب مختص کئے گئے۔2012-13میں وفاق اور صوبوں میں تعلیم کے شعبہ میں کل 520ارب خرچ کئے گئے جن میں سے وفاق نے 87.8ارب،پنجاب220.5ارب،سندھ109.2ارب،خیبرپختونخوا78.1ارب اور بلوچستان 24.5ارب خرچ کئے گئے۔2013-14 میں وفاق اور صوبوں نے تعلیم کے شعبہ میں کل 606ارب خرچ کئے،جس میں وفاق نے 107،پنجاب نے 232.5ارب،سندھ135ارب،خیبرپختونخوا96.4ارب اور بلوچستان نے 34.8ارب خرچ کئے۔2014-15 میں وفاق اور صوبوں نے تعلیم کے شعبہ میں کل 663.9ارب خرچ کئے،جن میں وفاق نے 115،پنجاب نے 259.6ارب،سندھ146.2ارب،خیبرپختونخوا106.8ارب اور بلوچستان نے 35.7ارب خرچ کئے۔2015-16 میں وفاق اور صوبوں نے تعلیم کے شعبہ میں کل 767.9ارب خرچ کئے،جن میں سے وفاق نے 130،پنجاب نے 310ارب،سندھ154.7ارب،خیبرپختونخوا119.7ارب اور بلوچستان نے 52.9ارب خرچ کئے۔
Back to Conversion Tool
خبرنامہ
وفاق اور صوبوں نے تعلیم کے شعبہ میں کل 2557.8ارب خرچ کئے
