ووٹ کی عزت سے پہلے ووٹر کو عزت دینا ضروری ہے: شیخ وقاص اکرم
اسلام آباد:(ملت آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دینے سے پہلے ووٹر کو عزت دینا ضروری ہے، ووٹر کو عزت اس کا لیڈر ہی دے سکتا ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف علم بغاوت بلند ہونے لگا۔ مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن کے بعد شیخ وقاص اکرم نے بھی لیگی قیادت پر تنقید شروع کردی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ووٹر کو عزت اس کا لیڈر ہی دے سکتا ہے۔ کاش لیڈران کو یہ بات سمجھ میں آتی۔
Sheikh Waqqas Akram
✔
@SheikhWaqqas
ووٹ کو عزت دو سے پہلے ووٹر کو عزت دینا ضروری ہے۔اگر ہم یہ سمجھ لیں تو شاید رونا دھونا کم پڑے۔ ـ
3:23 AM – Apr 14, 2018
1,584
697 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy
انہوں نے کہا کہ جب ووٹر عدالتوں میں ذلیل ہوتا ہے تو کسی لیڈر کو ووٹر کی عزت یاد نہیں آتی۔ ’لیڈر سے زیادتی قوم سے زیادتی، جب عوام سے ایسا ہو تو اسے کیا کہتے ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو سے پہلے ووٹر کو عزت دینا ضروری ہے۔ اگر ہم یہ سمجھ لیں تو شاید رونا دھونا کم ہوجائے۔
Sheikh Waqqas Akram
✔
@SheikhWaqqas
ووٹر کو عزت اُسکا لیڈر ہی دے سکتا ہے۔ کاش لیڈران کو یہ بات سمجھ میں آتی۔ جب یہی ووٹر عدالتوں میں ذلیل ھوں تو کسی لیڈر کو ووٹ یا ووٹر کی عزت یاد نہیں آتی۔ لیڈر سے ذیادتی قوم سے ذیادتی مگر جب عوام سے ذیادتی ہو تو اُسے کیا کہتے ہیں۔یہ تمام parties کیلئے ہے
3:38 AM – Apr 14, 2018
560
282 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ماروی میمن نے بھی مسلم لیگ ن کی قیادت پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ بدقسمتی سے جماعت میں صرف جی حضوری چل رہی ہے، جو اس وقت جی حضوری کے بغیر کام کر رہے تھے ان کو سائیڈ پر کردیا گیا۔