اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) و زیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور ‘ موجودہ سلامتی اور سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے وزیر اعظم کو آپریشن ردالفساد کے بارے بریف کیا۔ وزیر اعظم نے آپریشن میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور ‘ موجودہ سلامتی اور سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے وزیر اعظم کو آپریشن ردالفساد کے حوالے سے بریف کیا۔ وزیر اعظم نے آپریشن ردالفساد میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق آرمی چیف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ قیام امن کیلئے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ‘ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا یہ اہداف حاصل کریں گے۔
خبرنامہ
و زیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ‘وزیر اعظم کو آپریشن ردالفساد کے بارے بریف کیا
