اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی جلد سے جلد تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس ہے۔ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و تحمل کی دعا کی اور حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور حادثے میں زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے حکام کو حادثے کی تحقیقات اور حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیدیا۔
خبرنامہ
ٹرین حادثے کی جلد سے جلد تحقیقات کی جائیں: وزیراعظم
