خبرنامہ

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نےجرمنی میں منعقد ہونےوالی چارروزہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کےخواہشمند اداروں سے30نومبر2018ء تک درخواستیں طلب کرلیں

تجارتی پالیسی

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے جرمنی میں منعقد ہونے والی چار روزہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمنداداروں سے 30نومبر 2018ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی نمائش میں حفاظتی آلات ، کپڑے، صنعتی سامان ، ماحولیاتی انجینئرنگ ، طبی آلات اور ابتدائی طبی امداد کی ادویات وغیرہ تیاری و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ اے+اے ڈسلڈورف کا انعقاد 5تا8نومبر 2019ء کو ہوگا۔ جس میں شرکت سے قومی برآمدات کے اضافہ میں مدد حاصل ہوگی۔ عالمی تجارتی میلہ میں شرکت کے حوالے سے مزید تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔