خبرنامہ

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کا اپنے اکاؤنٹس کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ

تجارتی پالیسی

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے اپنے اکاؤنٹس کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹی ڈی اے پی کے ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پاس رجسٹرڈ کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ اکاؤنٹس کے آڈٹ کامقصد ٹی ڈی اے پی کے معاملات کو شفاف بنانا ہے۔