خبرنامہ

ٹویوٹا موٹرزاسلام آباد کا دیامربھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیر کیلئےایک دن کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: (ملت آن لائن) ٹویوٹا موٹرزاسلام آباد نے عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس کی اپیل پر دیامربھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے قائم فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ٹویوٹاموٹرزاسلام آباد کی طرف سے بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق ٹویوٹاموٹرزاسلام آباد کے چیرمین نے افسران اورکارکنان کی رضامندی سے دیامربھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے قائم فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ عطیہ کردی ہے۔ بیان کے مطابق یہ اقدام دونوں ڈیموں کی تعمیر کے قومی مقصد کو تقویت دینے کیلئے اٹھایا گیاہے۔ٹویوٹاموٹرزاسلام آباد نے قومی تعمیر وترقی کے منصوبوں میں مستقبل میں بھی اس طرح کی معاونت کا عزم ظاہرکیاہے۔