اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے پارہ چنارمیں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ انھوں نے واقعہ میں جاں بحق اورزخمی ہونے والے بے گناہ افرادکے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔صدر مملکت نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدرودی کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ صدر مملکت نے ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج معالجہ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے اور اس سلسلے میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مقاصد کے حصول تک کارروائی جاری رکھیں گے۔
خبرنامہ
پارا چنار جیسے واقعات دہشتگردی کیخلاف قومی عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے
