خبرنامہ

پارلیمنٹ میں ضمیر فروشوں کی کوئی جگہ نہیں، عابد شیرعلی

پارلیمنٹ میں ضمیر

پارلیمنٹ میں ضمیر فروشوں کی کوئی جگہ نہیں، عابد شیرعلی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں ضمیر فروشوں کی کوئی جگہ نہیں ، عوام ایسے لوگوں کو آئندہ انتخابات میں مسترد کردیں گے، سینیٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اپنا چیئرمین سینیٹ بنانے میں کامیاب ہو جائے گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں، آمر پرویز مشرف نے پاکستان کو دہشت گردی کی جنگ میں دھکیلا ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی وہی پالیسیاں ہیں جو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی تھیں ، ماضی کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو عوام نے اکثریت دی جبکہ کے پی کے میں پی ٹی آئی اور سندھ میں پی پی پی کو صوبائی سطح پر اکثریت ملی اور بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) نے مخلوط حکومت بنائی جو ایک اچھا فیصلہ تھا۔ نواز شریف نے میثاق جمہوریت پر عمل کیا، محترمہ بینظیر بھٹو نے میثاق جمہوریت پر دستخط کئے لیکن آصف علی زردار ی نے عمل نہیں کیا ۔سینیٹ انتخابات کے لئے ووٹوں کی خرید و فروخت کی جارہی ہے۔ضمیر فروشوں کی پارلیمنٹ میں جگہ نہیں ۔عوام ایسے لوگوں کو آئندہ الیکشن میں مسترد کردیں گے۔ جو لوگ کہتے تھے کہ لودھراں کے ضمنی الیکشن میں ڈیرے ڈال دیئے ان کو صرف 35 سو ووٹ ملے ہیں اورانہیں شرمندگی کاسامنا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ الیکشن کے لئے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ دے دیئے ہیں ۔ پارٹی ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد ہو گا ۔ہماری اکثریت کو ختم کرنے کے لئے خرید و فروخت کا کام کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) اپنا چیئرمین سینیٹ بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سی قربانیاں دی ہیں۔