لاہور (ملت + آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا وزیر اعظم نوازشر یف اور (ن) لیگ جیت چکی ہے مگر فیصلہ جوبھی نوازشر یف کو کوئی طاقت عوام کے دلوں سے نکال نہیں سکتی‘پاگل خان ملک میں ترقی ‘امن اور سی پیک نہیں صرف حکومت کر نا چاہتا ہے مگر اس کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا آنیوالی حکومت بھی (ن) لیگ کی ہوگی ‘سینیٹر سراج الحق اور شیخ رشید پی ایس ایل کا میچ دیکھنے نہیں ’’شرارت ‘‘کیلئے آئے مگر دونوں ناکام ہوئے ہیں ‘سر اج الحق کا حساب تو قصائی کی اس چھری جیسا ہے جو حلال پر بھی اور حرام پر بھی چلتی ہے سر اج الحق کو کرکٹ کے بارے میں کچھ پتہ ہی نہیں ‘شیخ رشید کو قذافی سٹیڈیم میں جوتے پڑ نے کی اطلاعات کی وجہ سے انکو وی آئی پی حصے میں بیٹھنے کا کہا مگروہ نہیں مانے ‘کر پشن صرف سیاست میں عدالتوں سمیت ہر جگہ کر پشن موجود ہے اور پوری دنیا میں کر پشن ہوتی ہے مگر موجودہ حکومت نے ملک کو کر پشن سے پاک کر نے کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے ‘شیخ رشید سے اختلافات اپنی جگہ لاہور ریلوے اسٹیشن پر پیش آنیوالے واقعے پر افسوس ہوا ہے ۔ پیر کوپنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاک افواج ‘رینجرز پولیس اور حکومت کیساتھ پی سی بی کی کوشش کی وجہ سے لاہور میں پی ایس ایل کا شاندار فائنل ہو اہے جو دہشت گردوں کو شکست اور پاکستانی قوم کی جیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’پاگل خان ‘‘کی ہمدردی پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں وہ ملک میں سی پیک ‘ملکی ترقی وخوشحالی اور دہشت گردی کا خاتمہ نہیں صرف ملک پر حکومت کر نا چاہتے ہیں مگر یہ انکا ہمیشہ خواب ہی رہیگا اور وہ کبھی اقتدار میں نہیں آئیں گے میڈیا نے قومی اور مثبت کردار ادا کیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور اب قوم دہشت گردی کا خوف کسی صور ت بھی نہیں لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو میرا شکریہ ادا کر نا چاہیے کیونکہ ان پر میچ کے دوران بھی جوتے پڑ نے کی اطلاعات تھیں اسی وجہ سے ان کو پی سی بی نے وی آئی جگہ پر بیٹھنے کی پیشکش بھی کی لیکن وہ نہیں آئے اصل میں شیخ رشید اور سینیٹر سراج الحق صرف اس وجہ سے میچ دیکھنے کیلئے آئے کہ وہ جب دونوں آئیں گے تو لوگ انکے حق میں نعرے لگائیں گے اور وہاں کچھ لوگ روکیں گے اور پھروہاں تماشا لگ جائیگا مگر انکی یہ خواہش پوری نہیں سر اج الحق جیسا احمقانہ تقرریں کر نیوالا مولوی میں نے آج تک نہیں دیکھا ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے حوالے سے ہم کہہ چکے ہیں عدالت جو بھی فیصلہ کر یں گی ہمیں قبول ہوگا مگر میں بطور سیاسی کارکن سمجھتا ہوں کہ جس طر ح ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف عدالت فیصلہ کو آج تک قوم نے تسلیم نہیں اسی طر ح اب بھی قوم کسی ایسے فیصلے کو تسلیم نہیں کر یگی اور آنیوالی حکومت بھی (ن) لیگ کی ہوگی اور عمران خان سمیت دیگر سیاسی مخالفین کا ہمارے خلاف انتخابی مہم چلانا بھی مشکل ہو جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر شیخ رشید یا دوسرے لوگ اخلاق سے گری باتیں نہ کر یں تو میں خد ا کی قسم اٹھا کر کہتاہوں ہم بھی ایسی باتیں نہیں کر یں گے لیکن جب وہ گری ہوئیں باتیں کرتے ہیں تو ہمیں جواب دینا ہی پڑتا ہے ۔
خبرنامہ
پانامہ کیس وزیر اعظم اور (ن) لیگ جیت چکی: رانا ثنا
