خبرنامہ

پاکستانی قوم تمام پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے: ڈار

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خصوصی نمائندہ برائے پاکستان اور افغانستان لورل ملر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم پرامن ہے اور تمام پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتی ہے۔ پاکستان پر امن اور خوش حال افغانستان کا خواہش مند ہے۔ دورہ واشنگٹن میں امریکی انتظامیہ سے سلامتی اور معاشی امور پر بات چیت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی معاونت کرے۔