خبرنامہ

پاکستانی معاشرے میں پارسی برادری کا کردار ہمیشہ مثبت رہا،وزیراعظم

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے پارسی برادری کو نوروز کی خوشیوں کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں پارسی برادری کا کردار ہمیشہ مثبت رہا،پارسی برادری مختلف شعبہ ہائے زندگی میں گراں قدرخدمات انجام دے رہی ہے،توقع ہے کہ پارسی برادری وطن عزیز کی ترقی کیلئے مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔منگل کو وزیراعظم محمد نوازشریف نے پارسی برادری کو نوروز کی خوشیوں کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں پارسی برادری کا کردار ہمیشہ مثبت رہا،پارسی برادری مختلف شعبہ ہائے زندگی میں گراں قدرخدمات انجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ توقع ہے کہ پارسی برادری وطن عزیز کی ترقی کیلئے مثبت کردار ادا کرتی رہے گی