خبرنامہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

کراچی(ملت آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کار آج پر اعتماد نظر آرہے ہیں اور مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز سے ہوا ہے۔

کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس مثبت ٹریڈنگ کرتا دکھائی دیا اور انڈیکس میں 329 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے انڈیکس 43 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔