پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے تعلیمی نظام سے فائدہ اٹھائیں ،بلیغ الرحمن
پیرس: (ملت آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں احتساب اور نگرانی کے لئے جامع طریقہ کار اختیار کیا ہے‘ گزشتہ تین سالوں کے دوران اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری ہوئی ہے‘ پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات مشترکہ ثقافتی‘ سماجی اور تاریخی اقدار پر مبنی ہیں‘ پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے اعلیٰ تعلیمی نظام سے فائدہ اٹھائیں گے۔ جمعہ کو یونیسکو کی 39 ویں جنرل کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت بلیع الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کے شعبہ کے احتساب اور نگرانی کے لئے جامع طریقہ کار اختیار کیا ہے۔ وزیر تعلیم نے یونیسکو کے زیر اہتمام پیرس میں منعقدہ کانفرنس میں خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جامع مالی احتساب کے نظام میں جمہوری نگرانی‘ گڈ گورننس‘ سخت مالی احتساب اور میرٹ کا نظام شامل ہیں۔ ان کوششوں کے باعث تعلیم کے شعبے میں بہتری ہوئی اور گزشتہ تین سالوں کے دوران سکولوں کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری ہوئی ہے۔ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جو مشترکہ ثقافتی‘ سماجی اور تاریخی اقدار پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے اعلیٰ تعلیمی نظام سے فائدہ اٹھائیں گے۔ (ن غ)