خبرنامہ

پاکستان اور بوسنیا کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں‘ رانا تنویر

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی و دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور بوسنیا کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں۔پاکستان معاشی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہا ہے جس کے لیے بوسنیا جیسے دوست ملکوں کی حمایت کی ضرورت ہے۔بوسنیا اور ہرزیگوینا کے یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بوسنیا کے سفیر اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بوسنیا کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ رانا تنویر حسین نے پاکستان اور بوسنیا کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہا ہے جس کے لیے بوسنیا جیسے دوست ملکوں کی حمایت کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے باہمی روابط کو فروغ دینا بہت اہم ہے۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے مختلف ملکوں کے سفیروں اور نمائندوں کی موجودگی میں بوسنیا کے سفیر ندیم مکاریوک کے ہمراہ بوسنیا کے یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔