اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذار رہے ہیں، دونوں ممالک کو مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں نیوکلیئر ملک ہیں اور بڑی آبادی پر مشتمل ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو ماضی سے سبق سیکھ کر مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ ایسا حل نکالنا چاہئے جس سے دونوں اطراف کے عوام مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں غربت کی سطح زیادہ ہے، اس لئے بھارت کو ہوش کے ناخن لینا چاہئے۔
خبرنامہ
پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا ہوگا، نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کی میڈیا سے گفتگو
