خبرنامہ

پاکستان اور سعودی عرب اسلامی اور ثقافتی اقدار باعث ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب جغرافیائی طور پر مختلف ہیں تاہم باہمی اسلامی اور ثقافتی اقدار کے باعث ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں‘ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہت قریبی اور مضبوط تعلقات قائم ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کا بہت احترام کرتے ہیں ‘اسلام محبت، امن، صبر، انسانیت کے لئے بخشش اور عزت کا پیغام ہے ‘یہ ساری دنیا میں یہ پیغام پھیلانے کے لئے وقت کی ضرورت ہے‘مذہبی رہنماؤں اور علماء کی جانب سے اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈا پر متفقہ اور موثر لائحہ عمل اختیار کریں ۔ وہ ہفتہ کو یہاں امام کعبہ شیخ صلاح بن محمد بن طالب سے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر سعودی عرب کے قائمقام سفیر اور وزیر مذہبی امور حبیب اللہ بخاری ‘ پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور اور دیگر اعلی حکام بھی اس موجود تھے۔ وزیراعظم نے امام کعبہ کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب جغرافیائی طور پر مختلف ہیں تاہم باہمی اسلامی اور ثقافتی اقدار کے باعث ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہت قریبی اور مضبوط تعلقات قائم ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کا بہت احترام کرتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام محبت، امن، صبر، انسانیت کیلئے بخشش اور عزت کا پیغام ہے اور یہ ساری دنیا میں یہ پیغام پھیلانا وقت کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مذہبی رہنماؤں ‘علماء اور دانشوروں کی جانب سے اسلام کیخلاف منفی پروپیگنڈا کو ذائل کرنے کیلئے متفقہ اور موثر لائحہ عمل اختیار کیا جانا چاہیے۔ اس موقع پر امام کعبہ نے گرم جوشی سے استقبال کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ ۔۔۔(رانا)