خبرنامہ

پاکستان اور چین کے درمیان سٹرٹیجک تعاون خطے میں امن واستحکام کا ضامن ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سٹرٹیجک تعاون خطے میں امن واستحکام کا ضامن ہے،پاک چین دوستی باہمی اعتمادواحترام پر مبنی ہے، دونوں ملکوں کے عوام آپس میں والہانہ لگا کے رشتے میں بندھے ہیں،سی پیک ترقی کا اہم سنگ میل ہے۔ وہ چین کے ڈائریکٹر انفارمیشن آفس آف سٹیٹ کونسل سے ملاقات میں گفتگو کررہی رہیں تھیں ۔ ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت میڈیا ، اطلاعات براڈکاسٹنگ اور ثقافتی امور میں تعاون پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سٹرٹیجک تعاون خطے میں امن واستحکام کا ضامن ہے۔ پاک چین دوستی باہمی اعتمادواحترام پر مبنی ہے۔ دونوں ملکوں کے عوام آپس میں والہانہ لگا کے رشتے میں بندھے ہیں۔ سی پیک ترقی کا اہم سنگ میل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے چین ،پاکستان ،جنوبی اور وسطی ایشیا اور مشرق وسطی میں خوشحالی آئے گی۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔عوامی رابطوں اور ثقافتی وفود کے تبادلوں سے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے کی ثقافتی ورثے اور اقدار کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔دونوں ملکوں میں فلم اور براڈکاسٹنگ کے شعبوں میں تعاون ہونا چاہیئے۔ معروف فنکاروں ثقافتی طائفوں کے تبادلے تواتر سے ہونے چاہئیں۔ پاکستان کی اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ دہشتگردی کیخلاف چین کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ جیانگ ژیانگ وا نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان خصوصی تعلقات ہیں۔ پاک چین دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر دورہ قابل اعزاز ہے۔پاکستان کو سترہویں آزادی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔سی پیک منصوبے سے پاکستان اور چین کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمدنوازشر یف کی قیادت میں پاکستان تیزی سے معاشی ترقی کررہا ہے۔ چین کے صدر شی جی پنگ کی کتاب کا اردو ایڈیشن کی تقریب رونمائی پاکستان میں ہوگی۔ کتابوں کی اشاعت سے عوامی رابطوں اور ادبی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ ملاقات میں سیکرٹری اطلاعات احمد نواز سکھیرا اور وزارت کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔