کویت سٹی (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت کے پارلیمانی تعلقات کو مضبوط تعلقات میں بدلا جاسکتا ہے،کویت کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے تیار ہیں۔منگل کو کویتی پارلیمنٹ کے سپیکر مرزوق علی الغنیم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کے دوروں سے تعلقات میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے،پاکستان اور کویت کے پارلیمانی تعلقات کو مضبوط تعاون سے بدلا جاسکتا ہے،کویت کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے تیار ہیں۔سپیکر مرزوق علی الغینم نے محمد نوازشریف کو پارلیمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی
خبرنامہ
پاکستان اور کویت کے پارلیمانی تعلقات کو مضبوط تعلقات میں بدلا جاسکتا ہے
