اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کے ملکوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے‘ خطے میں ترقی امن اور خوشحالی کی خواہش کے ذریعے ہی ممکن ہے‘ خطے کے ملکوں کے ساتھ مضبوط اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔ وہ منگل کو خارجہ پالیسی کے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں رابطوں اور مشترکہ خوشحالی کا منصوبہ ہے ۔پاکستان خطے کے ملکوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔ خطے کے ملکوں کے ساتھ مضبوط اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرامن بقائے باہمی اور معاشی رابطوں پر مبنی خطہ پاکستان کی خواہش ہے۔ خطے میں ترقی امن اور خوشحالی کی خواہش کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ اجلاس میں پاکستان کے ہمسایہ ملکوں اور تزویراتی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں خارجہ تعلقات سے متعلق پالیسی اور مختلف چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دو طرفہ اور کثیر الجہتی تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مالی اور جانی قربانیاں دی ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار‘ چوہدری نثار علی خان شریک ہوئے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ‘ ڈی جی آئی ایس آئی ‘ مشیر خارجہ سرتاج عزیز‘ معاون خصوصی طارق فاطمی اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے بھی شرکت کی۔ (ن غ)
خبرنامہ
پاکستان خطے کے ملکوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے،وزیراعظم
