خبرنامہ

پاکستان دنیا کے چوتھے ای لائسنسنگ ملک میں شامل ہو گیا،احسن اقبال

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ٹی سیکٹر میں ترقی کی طرف گامزن ہے اور ملک دنیا کے چوتھے ای لائسنسنگ ملک میں شامل ہو گیا ہے۔ منگل کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو موجودہ حکومت نے ترقیاتی منصوبے متعارف کروا کر دنیا کے چوتھے ای لائسنسنگ ملک میں شامل کیا ہے۔ 3 سال میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن کا بجٹ دو گنا ہو جائے گا۔ وفاقی و زیر نے کہا کہ ملک میں کام کر رہے ہیں اور ہر ضلع میں یونیو رسٹی کیمپس قائم رکھنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ ماضی میں سیاسی عدم و استحکام کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر سکا لیکن اب ملکی ترقی کے لئے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے کام کر کے ملک کو پہلے سے بہتر بنایا ہے۔ ۔۔۔