خبرنامہ

پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کی قدر کرتا ہے: ایاز صدق

پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کی قدر کرتا ہے: ایاز صدق

اسلام آباد: (ملت آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی قدر کے نگاہ سے دیکھتا ہے،پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے کی عوام مستفید ہونگے،دہشتگردی خطے کی ترقی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ پیر کو روس کی سٹیٹ ڈوما کمیٹی برائے انٹر نیشنل افیئرز کے چیئر مین لیونڈسلٹسکی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا پاکستان اپنے قریبی دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانا چاہتا ہے،پاکستان کی پارلیمان اور عوام روس کے ساتھ اپنے علاقائی ترقی،تجارتی واقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا علاقائی و اقتصادی ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے دوست ممالک کے پارلیمانوں کے درمیان پارلیمانی وفود کا تبادلہ ہونا ضروری ہے، پاک،چین اقتصادی راہداری پورے خطے کے لیے گیم چینجر کی اہمیت رکھتا ہے جس سے خطے کی عوام مستفید ہونگے،، سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا پاک،چین اقتصادی راہداری روس سے ہوتی ہوئی وسطی ایشیائی ممالک کی تجارتی منڈیوں تک رسائی کو ممکن بنائی گی ،دہشتگردی خطے کی ترقی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے جس کے لیے تمام ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا قومی اسمبلی آف پاکستان دسمبرمیں کانفرانس کا انعقاد کر رہی ہے جس میں چین ،روس ،ترکی ، ایران اور افغانستان کے سپیکر ز شرکت کریں گے،کانفرانس میں خطے میں بڑ تی ہوئی دہستگردی اور اس کے روک تھام وقریبی رابطوں کومضبوط بنانے پر غور کیا جائے گا۔ ملاقات میں روسی چیئر مین کمیٹی برائے انٹرنیشنل افیئرز نے کہا روس پاکستان کے ساتھ اقتصادی ، دفاعی ، تجارتی اور دیگر تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ،پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں جسے دنیا فراموش نہیں کر سکتی۔