اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی انتھک محنت کے باعث پاکستان ریلوے کو نئی حکومت کے پہلے 50 دنوں میں پچھلے سال کی نسبت ایک ارب روپے کی اضافی آمدنی ہوئی ہے۔ اگست2017ء سے اکتوبر2017ء تک پاکستان ریلوے نے5.7 ارب کمائے تھے جبکہ اگست 2018ء سے اکتوبر 2018ء تک ادارے نے6.7 ارب روپے کمائے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی محنت رنگ لا رہی ہے، ان 50 دنوں میں پاکستان ریلوے کی ریونیو کمانے کی استطاعت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر ادارے کی آمدن میں اضافہ کرکے اسے منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔
خبرنامہ
پاکستان ریلوے کو نئی حکومت کے پہلے 50 دنوں میں پچھلے سال کی نسبت ایک ارب روپے کی اضافی آمدن
