ریاض (ملت + آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب سے مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کیلئے کوشاں ہے،پاکستانی کارکنوں کی معاونت پر سعودی حکومت کے شکرگزار ہیں۔وہ بدھ کو ریاض میں سعودی وزیرعلی بن ناصر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کیلئے کوشاں ہے،پاکستانی کارکنوں کی معاونت پر سعودی حکومت کے شکرگزار ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر نے کہا کہ پاکستان کارکن دونوں ملکوں کے تعلقات کے استحکام کیلئے تقویت کا باعث ہیں،پاکستانی کارکنوں کی بہبود کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔
خبرنامہ
پاکستان سعودی عرب سے مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کیلئے کوشاں ہے، طارق فاطمی