خبرنامہ

پاکستان فٹ بال فیڈریشن اختلافات کی وجہ سے 2012 کے بعد غیر فعال ہے،شیخ آفتاب

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) سینیٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن آپس کے جھگڑے اور اختلافات کی وجہ سے 2012ء کے بعد غیر فعال ہے اور حکومت نے اسے کوئی فنڈز نہیں دیئے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر میاں عتیق کے سوال کے جواب میں شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے آپس کے جھگڑے اس بات تک پہنچ چکے ہیں کہ 2012ء کے بعد غیر فعال ہے۔ اس میں کئی گروپ ہیں۔ جسٹس (ر) اسد منیر کی سربراہی میں اس معاملہ کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ ان کے فیصلہ کا انتظار کیا جائے حکومت ان کو 6 لاکھ سے 35 لاکھ روپے تک دیتی ہے۔(اع)