اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں مکا بازی اور پھٹیچر سیاست نہیں چلے گی‘ عمران خان نے سیاست کے ادب و آداب کا کلچر تباہ کردیا‘ آج تحریک انصاف نے تیسری مرتبہ ہاتھا پائی کی ہے‘ پارلیمنٹ میں ارکان اور وزراء پر چھپٹنا ان کی روایت ہے‘ ہماری شرافت کو ہماری کمزور نہ سمجھیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ یہ کبھی پارلیمنٹ سے باہر حملہ آور ہوتے ہیں کبھی اندر سے عمران خان نے سیاست کے ادب و آداب کا کلچر تباہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ آج تحریک انصاف نے تیسری مرتبہ ہاتھا پائی کی۔ ہمارے لیڈرز نے ہمیں تحمل اور تمیز سکھائی ہے ہماری شرافت کو ہماری کمزور نہ سمجھیں۔ پارلیمنٹ میں ارکان اور وزراء پر چھپٹناان کی روایت ہے۔طلاق چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں مکا بازی اور پھٹیچر سیاست نہیں چلے گی۔ (ن ع)
خبرنامہ
پاکستان میں مکا بازی اور پھٹیچر سیاست نہیں چلے گی،طلال چوہدری
