جامشور (ملت آن لائن + آئی این پی) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ گیمر چینجر ہے،سی پیک کے تحت پاکستان میں 50ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہورہی ہے،پاکستان سرمایہ کاری کیلئے دنیا کا محفوظ ملک ہے،2018تک ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی،10ہزار میگاواٹ بجلی ایک سال میں نظام میں آئے گی،ملک کو بہترین معیشت بنانا ہمارا وژن ہے۔منگل کو جامشورو میں سی پیک پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ گیمر چینجر ہے،ملک میں موٹرویز اور توانائی کے منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں،پاکستان اور چین اقتصادی تبدیلی کیلئے نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اب سرمایہ کاری کیلئے دنیا کا محفوظ ملک ہے،سی پیک کے تحت پاکستان میں 50ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہورہی ہے،2018تک ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی،10ہزار میگاواٹ بجلی ایک سال میں نظام میں آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت پورے ملک کو اقتصادی راہداری سے فائدہ ہوگا،ملک کو بہترین معیشت بنانا ہمارا وژن ہے،گذشتہ تین سال میں ہائیرایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 215ارب روپے کیا،چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے پاکستان کا مستقبل روشن ہے،سی پیک کے تحت صرف توانائی کے شعبے پر 35ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔۔
خبرنامہ
پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ گیمر چینجر ہے
