خبرنامہ

پاکستان کا قیام تمام مسلمانوں کے لئے ایک منزل تھی

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام تمام مسلمانوں کے لئے ایک منزل تھی ، پاکستان کو بے شک آج چیلنجز کا سامنا ہے مگر ہم سب متحد ہو کر ایک قوم کی طاقت سے ہر چیلنج سے نمٹ سکتے ہیں ، کوئی طاقت پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹا نہیں سکتی ۔ وہ پیر کو یوم پاکستان 23 مارچ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک مضبوط اور زندہ قوم ہیں ۔ 23 مارچ پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ پاکستان کا قیام مسلمانوں کی منزل تھی ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو آج بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ۔ ہم متحد ہو کر ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ کوئی طاقت پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹا نہیں سکتی۔